ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ: پنجاب میں ایمرجنسی ہائی الرٹ، 12 ہزار ریسکیورز تعینات

عیدالاضحیٰ: پنجاب میں ایمرجنسی ہائی الرٹ، 12 ہزار ریسکیورز تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو بروقت طبی اور ریسکیو سہولیات فراہم کرنے کیلئے خصوصی میڈیکل و ریسکیو کور اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر رضوان نصیر نے کی ہے۔

اجلاس میں ہیڈ آف ونگز، ضلعی ریسکیو افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، جبکہ ترجمان ریسکیو 1122 پنجاب فاروق احمد نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ کیلئے حتمی ایمرجنسی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق عید کے دوران پنجاب بھر میں 12 ہزار سے زائد ریسکیورز فرائض انجام دیں گے، جبکہ 896 ایمبولینسز، 2300 ریسکیو بائیکس اور 316 فائر وہیکلز کو اہم مقامات پر تعینات کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ممکنہ واٹر ایمرجنسیز سے نمٹنے کیلئے خصوصی واٹر ریسکیو ٹیمیں بھی ہائی الرٹ رہیں گی، جبکہ عید کے بڑے اجتماعات اور حساس مقامات پر اضافی ریسکیو ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے مزید بتایا کہ صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر عید کے دوران تمام ریسکیو آپریشنز کی مسلسل مانیٹرنگ کرے گا تاکہ شہریوں کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔