ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوورچارجنگ اور فٹنس سرٹیفکیٹ نا ہونے والی عوامی ٹرانسپورٹ کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

 اوورچارجنگ اور فٹنس سرٹیفکیٹ نا ہونے والی عوامی ٹرانسپورٹ کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد:مریم نواز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو بس اڈوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی سخت چیکنگ کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ اوورچارجنگ کے سدباب کیلئے ہر بس اور بس اسٹینڈ پر کرایہ نامہ واضح طور پر آویزاں کیا جائے تاکہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول نہ کیا جا سکے۔

مریم نواز شریف نے حکم دیا کہ اوورچارجنگ میں ملوث بسوں کے روٹ پرمٹ جبکہ متعلقہ بس اسٹینڈز کے اجازت نامے بھی منسوخ کیے جائیں۔ اس کے ساتھ عیدالاضحیٰ کے دوران فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی ٹرانسپورٹ کو فوری بند کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ ٹرانسپورٹ اور ضلعی انتظامیہ کو مسافروں کی اوور لوڈنگ روکنے کیلئے مؤثر اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے بس اسٹینڈز پر مسافروں کیلئے ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

دوسری جانب محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عید کے دوران مسافروں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے 1071 ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق مسافر اوورچارجنگ یا دیگر شکایات کیلئے 1071 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔