ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کے لیے خوشخبری ؛ مریم نواز نے برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی

 عوام کے لیے خوشخبری ؛ مریم نواز نے برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب کے عوام کے لئے بڑی خبر سامنے آگئی ، وزیراعلیٰ مریم نوازنے برسوں سے رائج برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی
پنجاب میں برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن رولز 2025 نافذ کردیئےگئے،پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی گئی،پنجاب بھر میں برتھ اور ڈیتھ کی رجسٹریشن بلا معاوضہ کرائی جاسکے گی،وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پر برتھ و ڈیتھ کمپیوٹرائزڈ سر ٹیفکیٹ بھی مفت جاری ہوگا
شہری یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی میں 7سال تک بلامعاوضہ اندراج کراسکتے ہیں،پنجاب میں برتھ و ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن پر کورٹ ڈگری کی شرط بھی ختم کردی گئی، 

پنجا ب کی وزیر اعلیٰ  مریم نواز  نے کہاکہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق ہے، شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں ،سروسز کے حصول کیلئے ڈیتھ او ربرتھ ڈیجیٹل سر ٹیفکیٹ لازم ہے ،