ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فین نے بابر اعظم کو سینچری کرنے کے لئے بڑا انسینٹِو دے دیا

Babar Azam, Fandome, City42, T20 cricket , Birmingham,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  کپتان بابر اعظم کی انگلینڈ میں مقیم فین خاتون نے انہیں آج کے ٹی ٹوینٹی میچ میں بڑا سکور کرنے کے لئے بڑا سنسینٹِو دے دیا۔

  فین نے ایک ویڈیو میسج سوشل  پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا جس میں انہوں نے وِش کیا کہ بابر اعظم آج کے میچ میں سینچری کریں، انہوں نے کہا کہ اگر بابر اعظم نے آج سینچری کر لی تو وہ اپنے پاپا کی مرسیڈیز گاڑی بابر  کو گفٹ کر دیں گی۔

 برمنگھم میں رہنے والی  فین کی اس وِش کی ویڈیو سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہو گئی ہے۔ انہوں نے اپنے مختصر وی لاگ میں کہا  کہ پاکستان اور انگلینڈ کی 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیڈز میں ہونے والے پہلے  میچ میں پاکستان کی جیت کے ارمان بارش میں بہہ گئے۔  جس کے بعد ساری امیدیں آج برمنگھم میں ہونے والے میچ سے جڑ گئی ہیں۔ انہوں نے بابر اعظم کو آفر کی کہ وہ آج میچ میں سینچری بنا دیں تو پا پا  کی مرسیڈیز کی چابی انہیں دے دیں گی۔