ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بحریہ کا جنگی جہاز پی این ایس اصلت ریجنل بحرہند میں تعینات

پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز  پی این ایس اصلت ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات کر دیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز  پی این ایس اصلت ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات کر دیا۔

  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی این ایس اصلت کی تعیناتی کا مقصد بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے, پی این ایس اصلت مخصوص ہیلی کاپٹر کے ساتھ پاکستانی بندرگاہوں پر آنے اور جانے والے تجارتی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا .

 آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ تعیناتی کے دوران پا ک بحریہ کا جہاز اپنے آپریشنز کے علاوہ دوست اور شراکت دار ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنز میں بھی حصہ لے گا، پی این ایس اصلت بحری سفارت کاری کے تحت علاقائی بندرگاہوں کا دورہ بھی کرے گا۔

اُن  کے مطابق یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہے، جو کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے اور وسیع پیمانے پر میری ٹائم آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔