یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان آج منایا جا رہا ہے

یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان آج منایا جا رہا ہے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان پر آج ملک بھر میں خصوصی پروگرام اور تقریبات ہوں گی۔

یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان کا آغاز نمازِ فجر کے بعد قرآن خوانی سے ہوا اور اس موقع پر دعاؤں میں پاکستان کی سلامتی اور امن و امان کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔اس موقع پر پاک سرزمین کی حفاظت کی خاطر جان قربان کرنے والوں کے لیے خصوصی دُعائیں مانگی گئیں۔علما کرام نے کہا کہ آزاد فضاؤں میں سانس لینا ہمارے ملک کے شہدا کے مرہون منت ہے جو ہم پر ان کا قرض ہے، آج اتحاد و یگانگت کے ساتھ فاصلوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

یوم تکریم شہدا کے موقع پہ کیپٹن سلیمان شہید کی قبر پر ورثا اور لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔پاک فوج کے دستے نے کیپٹن سلیمان شہید کی قبر پر گارڈ آف آنر پیش کیا اور چادر چڑھائی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں اور ان کی تکریم میں کبھی کمی نہیں آنے دیں گے۔آج کے دن کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں یادگارِ شہدا پر ہوگی جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر مہمانِ خصوصی ہوں گے۔پاکستان ایئر فورس، نیول ہیڈکوارٹرز، فارمیشن ہیڈکوارٹر میں بھی شہدا کی یادگاروں پر تقریبات ہوں گی۔

پولیس کی متعدد شہدا یادگاروں پر بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔اسلام آباد کی شاہراہ دستور سمیت دیگر شہروں میں شہدا یکجہتی واک ہوں گی۔آج سارا دن شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعائیں بھی کی جائیں گی۔

Ansa Awais

Content Writer