ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی لانگ مارچ،سپریم کورٹ نے حکم سنادیا

پی ٹی آئی لانگ مارچ،سپریم کورٹ نے حکم سنادیا
کیپشن: Supreme Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اسلام آباد کے ایچ نائن گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کیلئے تیار ہوگئی ہے اور اس حوالے سے سپریم کورٹ بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے اس معاملے پر پی ٹی آئی اور حکومت کو مشاورت کاحکم دیا اور اٹارنی جنرل کو   پی ٹی آئی کے مطالبات پر ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کرنے کا کہا۔

دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ’بابر اعوان صاحب آپ پوچھ کر بتائیں احتجاج کب تک رہے گا؟ یہ نہ ہو جلسے کے بعد فیض آباد یا موٹروے بند کر دی جائے، ایسا پلان دیں کہ مظاہرین پرامن طریقے سے آئیں اور احتجاج کے بعد گھروں کو لوٹ جائیں، سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کچھ عرصہ قبل احتجاج پر جو وعدہ کیا وہ پورا کیا۔‘

اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ہم بھی ایسا ہی کریں گے، ہمارا نئے الیکشن کا مطالبہ ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف  وزرا  پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں، کمیٹی پی ٹی آئی کی جلسہ گاہ اور الفاظ کے چناؤ کے معاملے کو دیکھے گی۔