ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کو دو جگہوں پر جلسے کی اجازت دینے پر غور

پی ٹی آئی کو دو جگہوں پر جلسے کی اجازت دینے پر غور
کیپشن: PTI Long March
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزارتِ داخلہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کے لیے دو مقامات کا آپشن دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف  کو ایف نائن پارک اور پریڈ گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے،   پی ٹی آئی دونوں مقامات میں سے جہاں چاہے جلسہ کر سکتی ہے۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے تیار کیے گئے مجوزہ پلان کے مطابق پی ٹی آئی پارٹی سے ’آئیں اور جلسہ کر کے جائیں‘ کی ضمانت لی جائے گی، کسی بھی سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی شرط بھی شامل ہو گی۔مجوزہ پلان کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ سے معاملات میں تعاون کی شرط بھی شامل ہو گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو مجوزہ پلان سمیت آج دوپہر ڈھائی بجے طلب کر رکھا ہے۔