حکومت کا پی ٹی آئی سے کوئی مفاہمت نہ کرنےکا اعلان

حکومت کا پی ٹی آئی سے کوئی مفاہمت نہ کرنےکا اعلان
کیپشن: Musadiq Malik
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے کوئی بھی مفاہمت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر توانائی خرم دستگیر اور وزیر مملکت مصدق ملک نے موجودہ صورتحال پر مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ مصدق ملک نے کہا کہ کیا یہ مناسب ہے کہ سڑک پر آئیں اور خون بہائیں، احتجاج سب کا حق ہے مگر خون ریزی کا نہیں اور ہمیں خبریں ملیں کہ اسلحہ اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو اپنی آواز اٹھانے کا حق ہے لیکن کیا قتل وغارت کرنا بھی آئینی حق ہے؟ پی ٹی آئی رہنما خود کہتے ہیں احتجاج خونی ہے۔ عمران خان سے پوچھتا ہوں جلاؤ گھیراؤ، قتل وغارت آئینی حق ہے؟ عمران خان نے جلسے کیے لیکن انہیں کسی نے نہیں روکا۔

مصدق ملک نے کہا کہ جب انہیں کہا گیا کہ لکھ کر دے دیں کہ احتجاج پر امن ہے تو انہوں نے انکار کر دیا اور تمام اقدامات لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ یہ عدلیہ کا ٹرائل ہے اور عدلیہ ٹرائل کرتی ہے لیکن یہ عدلیہ کا اور نہ اسٹیبلشمنٹ کا ٹرائل ہے بلکہ ملکی سلامتی کی بات ہے۔

وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ شعبہ توانائی کی بربادی سے متعلق بات نہیں کریں گے۔ آج ملک میں معیشت کی تباہی کے ذمہ دار عمران خان ہیں اور عمران خان کی قیادت میں جتھوں کا قافلہ اسلام آباد پر حملہ آور ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق شہریوں کا اجتماع آئینی حکومت کو گرانے کے لیے استعمال نہیں ہو سکتا اور یہ حق کسی انقلاب، جتھہ بندی اور شورش کے لیے بھی استعمال نہیں ہوسکتا۔ پاکستان کی سڑکیں کیمپنگ گراؤنڈ کے طور پر استعمال نہیں کی جاسکتیں جبکہ اجتماع کا حق اور احتجاج کو دوسرے شہریوں کے حقوق کو کچلنے کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔