سکول میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ، طلبا ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک

سکول میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ، طلبا ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ  کے نتیجے میں 18 کمسن طالبعلم اور ایک ٹیچر سمیت 21 افرادہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق  18 سالہ ملزم منگل کے روز ایک پستول اور ممکنہ طور پر رائفل سے لیس  ٹیکساس میں واقع ایک ایلیمنٹری سکول میں داخل ہوا اور فائرنگ کرنا شروع کی جس کے نتیجے میں 18 کمسن بچے اور  ایک ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

اس کے علاوہ سکول میں فائرنگ سے 13بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے گورنر ایبٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے سکول میں فائرنگ کرنیوالے نوجوان ممکنہ طور پر جس کا نام سیلواڈور راموس ہے کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔

اطلاعات کے مطابق سکول میں فائرنگ سے پہلے حملہ آور دادی کوگولیاں مارنے کے بعد گھر سے نکلا تھا جس کے بعد بارڈر پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور بعد ازاں اس نے خود سکول میں چھپالیا تھا۔