سٹی 42: پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نےویکسی نیشن کی کمی پر رپورٹ طلب طلب کر لی۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع وار لگائی گئی ویکسیئن کی تعداد سے متعلق انہیں تفصیل فراہم کی جائے
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کروناوباء سے متعلق سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،صحت کے محکموں کے سیکرٹریز، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک تھے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا کی وباء پر قابو پانے کیلئے درست اعداد وشمار کی دستیابی نہایت اہم ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نئے قائم شدہ ویکسی نیشن سینٹرز میں آن لائن ڈیٹا انٹری کو یقینی بنایا جائے۔، ڈیٹا کی بنیاد پر زیادہ رش والی شفٹ میں عملہ کی تعداد بڑھا ئی جائے
چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کے ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرناہوگا۔ این سی او سی کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں روزانہ ویکسی نیشن کی صلاحیت کو مرحلہ وار بڑھایا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایئر پورٹس پر ریپڈ ٹیسٹنگ میں کورونامثبت آنے پربیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ بھی کئے جانے چاہیئے۔
سیکرٹری پرائمری ہیلتھ اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے بتا یا کہ پیر کے روز ایک لاکھ پانچ ہزاردو سو چوبیس افراد کو ویکسیئن لگائی گئی۔انہوں نے کہا کہ ایکسپو سینٹر میں صبح کی شفٹ میں عملہ کی تعداد239، شام کو 224 اور رات کو 95 ہے۔