سٹی42: لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء کی جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت ,عدالت نے پنجاب بار کونسل کو وکلاء کی ڈگریوں کی تصدیق کےلئےتمام ڈیٹا پنجاب یونیورسٹی کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا.
تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے کیس کی سماعت کی ،،پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے لیگل ایڈوائزر ملک اویس خالد اور پنجاب بار کونسل کے نمائندے پیش ہوئے۔پنجاب بار کونسل کےوکیل نے عدالت کوآگاہ کیا کہ پنجاب یونیورسٹی میں 1631وکلا کی ڈگریوں تصدیق ہونا باقی ہے،چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ 1999سے لیکر آج تک جن امیدواروں نےالیکشن میں حصہ لیا ان کی ڈگریوں کی تصدیق کاحکم دیاتھا۔تمام ڈیٹا پنجاب بار کونسل کے پاس موجود ہے ،چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ بظاہر وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کچھ لوگوں کو بچانے کی کوشش کرر ہے ہیں۔عدالت نے پنجاب بار کونسل کو وکلاء کی ڈگریوں کی تصدیق کےلئےتمام ڈیٹا پنجاب یونیورسٹی کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا.عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردیا۔