ہائیکورٹ:صوبائی حلقوں کی حدود میں تبدیلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت

ہائیکورٹ:صوبائی حلقوں کی حدود میں تبدیلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاورذوالفقار: ہائیکورٹ میں لاہور کے تین صوبائی حلقوں کی حدود میں تبدیلی کے خلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے حلقہ پی پی 165 کے ووٹر تنویر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی طرف سے عابد ساقی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ پی پی 165، 169اور 170 میں حلقہ بندیاں کردیں ہیں ان پر کسی نے اعتراض نہیں اٹھایا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ازخود ان ابتدائی حلقہ بندیوں کو تبدیل کر دیا جبکہ درخواست گزار کے اعتراضات پر کارروائی نہیں کی ہے، اعتراضات نہ سننا غیر آئینی اقدام ہے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کے نئی حلقہ بندیوں کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔