(قذافی بٹ) دھاندلی اب نہیں ہوگی، الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 کے نتائج کو شفاف بنانے کی حکمت عملی تیار کر لی، الیکشن کمیشن نے آر ایم ایس رزلٹ منیجمنٹ سسٹم کو موثر اور بہتر بنانے کا دعوی کیا ہے۔
خبر پڑھیں۔۔ظفر اقبال حسین الیکشن کمشنر پنجاب تعینات
سٹی 42 ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم 2013 میں شروع کیا تھا لیکن معتدد وجوہات کی بنا پر اس سسٹم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، الیکشن کمیشن کے مطابق ناکامی پولنگ عملے کی مناسب ٹریننگ نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی تھی، اب آر ایم ایس سسٹم میں بہتری آگئی ہے۔
خبر پڑھیں۔۔کون ہوگا پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ؟ شہباز شریف اور محمود الرشید آج سر جوڑیں گے
ذرائع کے مطابق رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کا مین مرکز الیکشن کمیشن آف پاکستان ہوگا، ضلعی سطح پر بھی آر ایم ایس کے تحت ریکارڈ مرتب کیا جائے گا، ریکارڈ میں پولنگ اسٹیشنوں کی نقشے کے ساتھ تعداد، امیدواروں، ووٹرز کی تعداد، فارم 47، 48 اور 49 اکٹھے کیے جائیں گے، ریٹرننگ افسر تمام پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج رات 2 بجے تک دینے کا پابند ہوگا۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔ عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا انتہائی آسان طریقہ۔۔۔ آپ بھی جانیں اور فائدہ اُٹھائیں
الیکشن کے حتمی نتائج اڑتالیس گھنٹوں کے اندر جاری کیے جائیں گے، ریٹرننگ افسر کے دستخط شدہ فارم 47 بذریعہ فیکس الیکشن کمیشن آف پاکستان بھجوائے جائیں گے۔