پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد ، پیشی کا نوٹس جاری

 پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد ، پیشی کا نوٹس جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے اسے 30 اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیا۔
 الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ ای سی پی نے تیسری بار پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض عائد کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن پولیٹیکل فنانس ونگ نے اپنے نوٹس میں پی ٹی آئی کو 30 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے۔پی ٹی آئی نے 4 مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔


 

Ansa Awais

Content Writer