سٹی 42: شہرکےمختلف علاقوں میں کہیں ہلکی توکہیں تیزبارش،موسم خوشگوار ہوگیا ۔
اقبال ٹاؤن،گلبرگ،خیابان جامعہ پنجاب روڈاوراطراف میں بارش ہورہی ہے ۔ شالیمارلنک روڈاوراطراف کےعلاقوں میں بھی بارش ہورہی ہے ۔ جوہر ٹاؤن ، ٹھوکر ، کوٹ لکھپت اور شہر کے کئی علاقوں میں بارش ہے.
شہرکا درجہ حرارت24ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ۔ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت30ڈگری سینٹی گریڈرہنےکاامکان ہے ۔ شہرکاکم سےکم درجہ حرارت19ڈگری سینٹی گریڈرہنےکاامکان ہے ۔ شہرمیں فضائی آلودگی میں کمی،مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس110ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران وقفےوقفےسےبارش کاامکان ہے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App