ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی؛امریکا نےایران کو 15 نکاتی منصوبہ بھیج دیا

مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی؛امریکا نےایران کو 15 نکاتی منصوبہ بھیج دیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں اورمشرق وسطیٰ میں جنگ ختم ہونے کی امید پیداہوگئی۔
امریکا نے جنگ کے خاتمےکیلئے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ بھیج دیا،امریکی میڈیاکے مطابق ایران سے کسی بھی مواد کی افزودگی نہ کرنے اورجوہری پلانٹس ختم کرنےکامطالبہ  اس میں شامل ہے۔
اس کے علاوہ  نطنز،اصفہان اور فردو کے جوہری پلانٹس بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیاگیاہے۔
 ایران سے خطے میں پراکسیز کو فنڈنگ بند کرنے اور آبنائے ہرمز میں آزاد میری ٹائم زون قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیاگیاہے ۔

دوسری طرف  اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ امریکا 1ماہ کیلئے جنگ بندی چاہتا ہے  تاکہ ایران کے ساتھ 15 نکاتی معاہدے پر بات چیت آگے بڑھ سکے۔