ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خسرہ وباء کے بڑھتے واقعات کیخلاف ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

 خسرہ وباء کے بڑھتے واقعات کیخلاف ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : خسرہ وباء کے بڑھتے واقعات کیخلاف ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر,جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی۔

جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہزاروں خسرہ کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ متعدد اموات بھی رپورٹ ہو چکی ہیں، جس سے صورتحال انتہائی تشویشناک ہو گئی  ۔ درخواست گزاروں کے مطابق 2026 میں خسرہ کے نئے الرٹس جاری ہوئے، مگر اس کے باوجود حکومتی اقدامات ناکافی اور غیر مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔شیر خوار اور کمزور بچے خسرہ سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔جنوبی پنجاب میں خسرہ کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ۔صحت اور زندگی کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ خسرہ کی روک تھام کے لیے فوری طور پر ماس ویکسی نیشن مہم شروع کی جائے۔عدالت صوبہ بھر میں ایمرجنسی ہیلتھ پلان کا حکم دے۔ اس معاملے میں غفلت کے مرتکب ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے ۔

Ansa Awais

Content Writer