ملک اشرف : دو سالہ مغوی بچے کی عدم بازیابی کیس میں ڈی ہی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کی لاہور ہائیکورٹ پیشی،عدالت نے ڈی پی او کو بچہ بازیاب کرنے کے لئے پرسوں تک مہلت دے دی ۔
جسٹس علی ضیاء باجوہ نے مسمات تنزیلہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی ,,تنزیلہ بی بی نے اپنے دو سالہ بچے عبدالوحاب کو شوہر سے بازیاب کروانے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا, جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ڈی پی او شیخوپورہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا بچے کی بازیابی کے لیے آپ نے کیا کیا ؟ ڈی پی او شیخوپورہ نے جواب دیا بچے کی بازیابی کے لیے کوشش کررہے ہیں ، جسٹس علی ضیاء باجوہ نے۔ ڈی پی او شیخوپورہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ نے کوئی کوشش نہیں کی ، عدالت نے بچہ منگوالینا ہے، اس کے اثرات سے باخبر رہیں ، دوسال کا بچہ ہےاس کی والدہ کی نیچے سے بھی درخواست خارج ہوچکی ہے،اگر بچہ انگلینڈ بھی چلا گیا ہے، وہاں سے بھی منگوالیں گے، بچہ چائیے ، چاہے وہ جہاں بھی ہے، درخواست گزار خاتون کے شوہر کے وکیل نے کہا بچے کی بازیابی کے لیے بھرپور کوشش کررہے ہیں ، بچے کی دادی اسے لے گئی ہے،
استدعا ہے کہ بچے کی بازیابی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دیں ،جسٹس علی ضیاء باجوہ نے دوران سماعت ریمارکس دئیے بچہ منگوانا آتا ہے، چاہے وہ دادی کے پاس ہے یا اور کسی اور کے پاس ،،ایک ہفتے کی مہلت نہیں دے سکتے ،جمعرات کو بچہ عدالت میں پیش کریں ، جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ڈی پی او سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا بچہ کے معاملے میں جو شامل ہیں ، معاونت کررہے ہیں، ان کو شامل تفتیش کریں ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔