ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کیلئے خوشخبری، رہائشی فلیٹ دیے جائینگے

اساتذہ کیلئے خوشخبری، رہائشی فلیٹ دیے جائینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض:محکمہ سکول ایجوکیشن کا اساتذہ کیلئے رہائشی منصوبہ کا اعلان،صوبہ بھر کے ایک ہزار اساتذہ کو قرعہ اندازی کے ذریعے فلیٹ دیئے جائیں گے ۔

تفصیلات کےمطابق فلیٹ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک ہزار اساتذہ کو دیئے جائیں گے، اساتذہ کو فلیٹ آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے۔

پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کی تعداد تین لاکھ ہے، منصوبہ کی کامیابی پر مزید اساتذہ کے لئے رہائشی سکیم متعارف کروائی جائیں گی۔

صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ منصوبہ کی منظوری کیلئے تجاویز پر کام کیا جارہا ہے،تجاویز تیار کرنے کے بعد کابینہ کمیٹی سے جلد منظوری لی جائے گی۔