ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ و ٹی وی شو ہوسٹ دانش تیمور کی رپورٹر سے بدتمیزانہ رویے پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ گیا۔
دانش تیمور ایک طویل عرصے سے شوبز کی دنیا سے منسلک ہیں اور ان دنوں 'محفلِ رمضان' کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جس میں وہ ایسے بیان دے چکے ہیں جن کی وجہ سے انہیں شدید رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔
تنقید نگاروں کے حوالے سے کیا گیا تبصرہ ہو یا پھر اپنی اہلیہ عائزہ خان کو شو کا مہمان بنا کر ان کے سامنے 4 شادیوں کے حق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا ہو کہ ’فی الحال عائزہ کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتا ہوں‘، دانش تیمور گزشتہ چند دنوں سے تنقید کی زد میں ہیں۔
اب دانش تیمور کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے رپورٹر کے ساتھ بدتمیز انہ رویہ اختیار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دانش تیمور ’محفلِ سحور‘ کے بورڈ کے ساتھ کھڑے پوز دیتے نظر آرہے تھے اور اس دوران ایک رپورٹر نے دانش تیمور کا حالیہ تنقید کی زد میں آنے والا لفظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’فی الحال ادھر دیکھیں گے آپ؟‘
اس پر دانش تیمور نے اسے دیکھتے ہوئے کہا کہ ’آپ سائیڈ میں آئیں میں آپ کو دکھاتا ہوں‘۔
دیگر رپورٹرز کی حیران ہونے جیسی آواز آئیں جبکہ اس رپورٹر نے کہا کہ ’یہ تو اور بھی وائرل ہے۔ ، جواباً دانش تیمور نے کہا کہ ’مزید ابھی کوئی بات رہ گئی ہے وائرل ہونے سے؟‘
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متضاد ردِعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ متعدد صارفیں جہاں دانش تیمور کو بدتمیز اور مغرور جیسے ٹیگ دیتے دکھ رہے ہیں وہیں بعض اس گفتگو کو صرف مزاق قرار دے رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’کیمرہ مین کی حرکت حد سے باہر تھی، اس لیے ان کا ردعمل جائز تھا‘جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’دانش کو عام سے بات بھی چبھ رہی ہے، ایسے جواب دینا غلط ہے‘۔