ملک اشرف : اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی پر عمل درآمد کیس کی سماعت ، لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ڈویژن میں کتا مار مہم کو روک دیا، عدالت نے کتوں کو گولی مار کر تلف کرنے کیخلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا ۔
جسٹس شاہد کریم نے شہری ایرج حسن کی درخواست پر سماعت کی، جس میں کتوں کو ویکسین کے ذریعے ہلاک کرکے تلف نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ عدالت نے درخواست پر حکم امتناعی جاری کر دیا اور پنجاب حکومت کے لاء افسر کو ہدایات لیکر آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور ڈویژن میں کتوں کو غیر قانونی طریقہ سے تلف کر رہی ہے اور آوارہ کتوں کو ویکسین کے ذریعے تلف کرنے کی پالیسی بنائی گئی ہے،لیکن اس پر عمل نہیں ہو رہا۔ وکیل نے بتایا کہ ویکسین کے بجائے کتوں کو گولی مارکر تلف کیا جا رہا ہے اور دو ہفتوں میں ایک ہزار سے زائد کتوں کو گولی ماری کر تلف کیا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App