ویب ڈیسک: بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر کے ایل راہول اور بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی نے گزشتہ سال 8 نومبر کو اپنی پہلی پریگننسی کا اعلان کیا تھا جس کے ساتھ ہی شادی کے دو سال بعد پیر کے روز اسٹار کپل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے اپنے ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کرکے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔
اتھیا اور راہول نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی جس کو کیپشن دیتے ہوئے جوڑے کا کہنا تھا کہ ‘ 24.03.2025، ہم بیٹی سے نوازے گئے‘۔
اپنے میٹیرنیٹی شوٹ اور سوشل میڈیا پر دلچسپ پوسٹ کی بدولت خبروں میں رہنے والے جوڑے کی جانب سے انسٹاگرام پر اس خوشخبری کے فوراً بعد مداحوں اور بالی وڈ اسٹارز کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے بالی وڈ اداکارہ کیارا آڈوانی، ارجن کپور، ٹائیگر شروف، مرنال ٹھاکر اور دیگر شامل صارفین نے اتھیا اور راہول کو بیٹی کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔
یاد رہے کہ آتھیا اور کے ایل راہول نے جنوری 2023 میں آتھیا کے والد سنیل شیٹی کے کھانڈالا فارم ہاؤس میں ایک نجی اور قریبی تقریب میں شادی کی تھی جس میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
ورک فرنٹ پر اداکارہ اتھیا شیٹی نے 2015 میں سلمان کان پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘ہیرو‘ سے اپنے اداکاری کا آغاز کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ اداکار سورج پنچولی مرکزی کردار میں تھے۔
اس کے بعد اتھیا نے ‘مبارکاں‘ میں انیل کپور، ارجن کپور، اور ایلیانا ڈی کروز کے ساتھ کام کیا تھا تاہم انہیں آخری بار 2019 میں فلم ‘موتیچور چکنچور‘ میں نوازالدین صدیقی کے ساتھ دیکھا گیا۔