سکولوں میں عارضی  بھرتیاں ، 33  ہزار اساتذہ کا ٹیسٹ لیا جائے گا

 سکولوں میں عارضی  بھرتیاں ، 33  ہزار اساتذہ کا ٹیسٹ لیا جائے گا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  جنید ریاض: پنجاب کے سکولوں میں اساتذہ کی قلت دور کرنے کافیصلہ،سکولوں میں 33 ہزار اساتذہ کی عارضی بھرتی کیلئے ٹیسٹ لیا جائے گا، ٹیسٹ سکول کونسل یا محکمہ تعلیم کی سرپرستی میں ہوگا،بھرتیوں کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔
سکولوں میں اساتذہ کی عارضی بھرتی کیلئے بھی ٹیسٹ لیا جائے گا۔آرٹس کیلئے اردو، انگلش، اسلامیات، مطالعہ پاکستان، ہوم اکنامکس کا تجربہ رکھنے والے اساتذہ رکھے جائیں گے۔اکنامکس، سوشیالوجی، ایجوکیشن، عربی ، پولیٹیکل سائنس، جیوگرافی، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن اور شماریات کے ماہر اساتذہ رکھے جائیں گے۔دوسری جانب سائنس مضامین میں بیالوجی ،فزکس، کیمسٹری، حساب کے امیدوار اہل قرار ہونگے۔کمپیوٹر سائنس کے مضمون میں مہارت رکھنے والے امیدواروں کا الگ سے ٹیسٹ ہوگا۔بھرتیاں سکول کونسل کی مشاورت سے کی جائیں گی۔عارضی بھرتی کیلئے ٹیسٹ سکول کونسل لے گی یا محکمہ تعلیم تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں سے خالی اسامیوں کی تعداد مانگ لی ہے۔