کاہنہ،شوہر کی قبر پر فاتحہ خوانی کرتی خاتون قتل،بیٹی زخمی

Kahana,women murder,in gravyard
کیپشن: Dead body file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)کاہنہ میں بیوہ خاتون کو مرحوم شوہر کی قبر پہ فاتحہ خوانی کرتے قتل کردیا گیا ۔ فائرنگ کی زد میں آکر 15 سالہ بیٹی شدید زخمی ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم شوہر کی وفات کو دو سال ہوئے  تھے، بیوہ خاتون کو  قبر پہ فاتحہ خوانی کے دوران قتل کردیا گیا،ثناء نامی خاتون بیٹی لاریب کے ساتھ ہلوکی کے قبرستان میں مرحوم شوہر کی قبر پہ فاتحہ خوانی پر گئی ، اسی دوران نامعلوم افراد نے آئے اور فائرنگ کردی ۔

ثناء موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹی لاریب شدید زخمی ہوگئی،مقتولہ کے شوہر کی وفات دو سال قبل کورونا سے ہوئی جبکہ عزیز و اقارب کا کہنا ہے انکی کسی سے دشمنی نہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بیٹے کی اپنے جیٹھ کے بیٹے سے چند روز قبل تلخ کلامی ہوئی تھی تاہم قاتلوں کا سراغ لگانے کے لیے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے ۔