ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان بڑی رعونت سے کہتے تھے این آر او نہیں دیں گے،آج خود ایڑیاں رگڑ رگڑ کر این آر او مانگ رہے ہیں ۔ عمران خان مکافات عمل کا شکار ہیں ۔کان کھول کر سن لو، تمہیں اب بچانے کوئی نہیں آئے گا۔
لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے لیگی نائب مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ روز کہتا ہے میرے پاس بڑے پتے ہیں تمہارے پتے خزاں کی طرح جھڑ چکے ہیں،تمہارے پاس صرف ایک ٹرمپ کا پتہ ہے،تم اب استعفیٰ دو اور گھر جاؤ۔
مریم نواز نے مزید کہا مسلم لیگ ن کا قافلہ میری اور حمزہ شہباز کی قیادت میں نکلے گا،جی ٹی روڈ کا یہ سفر نوازشریف کے ترقی کے دورمیں واپس لے کر جائے گا۔ کارکنوں نے مشکل ترین حالات کا سامنا کیا، کارکن مشکل حالات کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہے۔