اشنا شاہ ائیر پورٹ پر نامناسب طریقے سے تلاشی پر بھڑک اُٹھیں

 اشنا شاہ ائیر پورٹ پر نامناسب طریقے سے تلاشی پر بھڑک اُٹھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایئرپورٹ (زین مدنی ) اداکارہ اشنا شاہ ائیر پورٹ پر سکیورٹی اہلکار کی جانب سے تلاشی کے دوران نامناسب طریقے سے چھونے پر بھڑک اٹھیں۔

اداکارہ  اشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کسی بھی انسان کی مرضی کے بغیر کوئی بھی اس کو کیسے چھو سکتا ہے؟ یہ بالکل قابل قبول نہیں ہے۔ اپنے پیغام میں اشنا شاہ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کراچی ایئر پورٹ پر سکیورٹی پر مامور افسر کی جانب سے بغیر اجازت اور عالمی وبا کورونا وائرس کے باوجود احتیاطی تدابیر اختیار کیے بنا تلاشی کے نام پر  انہیں چھوا گیا اور اس عمل کی وجہ سے انہیں سخت ذہنی اذیت پہنچی کیونکہ وہ ’آبسیسو کمپلسو ڈس آرڈ‘ (او سی ڈی) کا شکار ہیں۔

What. Is. With. People. Touching. Other. People. Without. Consent?!
How the heck is it okay for a security officer at Karachi airport to frisk me & run her hands through my hair without gloves & without sanitising her hands.
OCD is a real thing, I am shaking & retching!

— Ushna Shah (@ushnashah) March 23, 2022
 

اشنا شاہ نے کہا کہ یہ کسی بھی طرح سے درست نہیں کہ سکیورٹی پر مامور اہلکار بغیر دستانوں اور ہاتھوں کو سینی ٹائز کئے میرے بالوں کو چھوئے۔