موٹروے زیادتی کیس: عابد ملہی اور شفقت کی سزائے موت کے خلاف عدالت میں اپیل

 موٹروے زیادتی کیس: عابد ملہی اور شفقت کی سزائے موت کے خلاف عدالت میں اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: موٹروے زیادتی کیس کے مجرمان عابد ملہی اور شفقت عرف بگا نے کی سزائے موت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل ، مجرمان کی اپیل میں سرکار اور مدعی مقدمہ سردار شہزاد کو فریق بنایا گیا ۔
 تفصیلات کے مطابق موٹروے زیادتی کیس کے مجرمان عابد ملہی اور شفقت عرف بگا نے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے مجرمان کی اپیل میں سرکار اور مدعی مقدمہ سردار شہزاد کو فریق بنایا گیا ہے۔ مجرمان کی جانب سے محمد قاسم آرائیں ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے اپیل دائر کی ۔  اپیل انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 25 کے تحت دائر کی گئی۔
 اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ دونوں مجرمان عابد ملہی اور شفقت بگا ایف آئی آر میں نامزد نہیں تھے، رات کے وقت کا وقوعہ تھا، روشنی کا کوئی ذریعہ نہ تھااو ر استغاثہ اور مغویہ نے اس بات کو تسلیم کی جبکہ ایف آئی آر میں مدعی اور مغویہ نے جو حلیے بتائے وہ مجرمان سے مطابقت نہیں رکھتے۔ دونوں مجرمان کی شناخت پریڈ لاہور ہائیکورٹ کے رولز اینڈ آرڈرز کے مطابق بھی نہیں تھی۔ ملزمان کی شناخت پریڈ 22 روز کی تاخیر سے کروائی گئی۔  درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ موقع کے گواہ راہگیر خالد مسعود نے ٹرائل کورٹ میں بیان نہیں دیا اور نہ ہی اس نے شناخت پریڈ میں حصہ لیا۔ عدالت مجرمان کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں سزا دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔استدعا مجرمان کی اپیل کی سماعت ہائیکورٹ کا انسداد دہشتگردی مقدمات کی سماعت کرنے والا دو رکنی بنچ کرے گا۔