علی ساہی: ٹریفک وارڈنز کی محکمانہ پروموشن کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں 86 وارڈنزکو ترقی دے دی گئی۔
سی پی او میں ایڈیشنل ائی جی اسٹیبلشمنٹ بی اے ناصرکی سربراہی میں کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ائی اسٹیبلشمنٹ اشفاق خان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
اجلاس میں ریکارڈ مکمل اور تسلی بخش ہونے پر 86 وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدوں پر محکمانہ ترقی کی منظوری دی گئی، ترقی پانے والے وارڈنز میں سے 41 کا تعلق لاہور، 22فیصل آباد، 4 گوجرانوالہ، 12ملتان جبکہ راولپنڈی ریجن کے 7وارڈنز شامل ہیں۔
پروموشن بورڈ نے وارڈنز کو گریڈ 14سے گریڈ 16میں سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدوں پر ترقی دی ہے۔