ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کی حکومت کو بڑی دھمکی

یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کی حکومت کو بڑی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو بیل آوٹ پیکج کی فراہمی کا وعدہ وفانہ ہوسکا۔ ملازمین نے احتجاج کی دھمکی دیدی۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ بیل آوٹ پیکج نہ ملنے سے یوٹیلیٹی سٹورز پر فروخت کم ہوگئی، ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اور اخراجات پورے کرنا بھی مسئلہ بن گیا۔

حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے گزشتہ سال اکتوبر میں بیل آوٹ پیکج کا اعلان کیا گیا تھا لیکن پانچ ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود ادائیگیاں نہیں کی جاسکیں، جس کے باعث کمپنیوں نے یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دی ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بیل آوٹ پیکج فراہم نہ ہونے کے باعث تنخواہوں کی ادائیگی اور اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلسل رمضان پیکج کا ذکر کیا جا رہا ہے لیکن تاحال عملی طور پر رمضان پیکج کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومت نے فوری طور پر مسائل حل نہ کئے تو اسلام آباد کا رخ کریں گے اور بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔