ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس پاکستان کی سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت

چیف جسٹس پاکستان کی سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چیف جسٹس پاکستان نے  سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت کی ۔

اعلامیہ   کے مطابق پاکستانی وفد کی عالمی عدالتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں ہوئیں،چیف جسٹس پاکستان نے بین الاقوامی عدالتی تعاون بڑھانے پر زور دیا،پاکستان اور روس کی اعلی عدلیہ کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا،عدالتی تبادلوں اور ڈیجیٹل اصلاحات پر گفتگو ہوئی۔

پاکستانی عدلیہ کی ڈیجیٹلائزیشن اور اصلاحاتی اقدامات عالمی فورم میں پیش  کیا گیا ۔ چیف جسٹس نے پاکستان کی عدالتی اصلاحات کا عالمی سطح پر مؤقف پیش کیا۔

فورم میں دنیا بھر کے ججز، قانونی ماہرین اور پالیسی ساز شریک ہوئے۔پاکستان نے آزاد، مؤثر اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ نظامِ انصاف کے عزم کا اعادہ کیا۔