سٹی 42: شہرمیں ہونیوالی مجالس اورجلوسوں میں ریسکیوکی جانب سےخصوصی انتظامات کیے گئے ۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق 1350ریسکیور، 55 ایمبولینس،300ریسکیو موٹر بائیک ہائی الرٹ ہیں،ایمرجنسی ڈیل کرنے کیلئے2 سپیشلائزڈ ہائی ٹیک سنارکل، 42 فائر و ریسکیو وہیکل متعین کی گئیں ۔ عزاداروں کو فوری فرسٹ ایڈ کیلئے مجالس کیساتھ ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئیں ۔ بڑے جلوسوں کی فرنٹ اور بیک پر اضافی ایمبولینسزمتعین کی گئیں ۔ شہرمیں متعددمقامات پر ریسکیورز میڈیکل کوور فراہم کر رہے ہیں۔عرس حضرت داتاعلی ہجویریؒ کے شرکاءکو بھی ایمرجنسی کوور دیا جارہا ہے ۔
اب تک 34 عزاداروں کو موقع پر فرسٹ ایڈ کیا جاچکا ہے،ڈاکٹر رضوان احمد نے ریسکیو پوسٹوں کا دورہ ، میڈیکل کور کے انتظامات کا جائزہ لیا۔کمانڈاینڈکنٹرول سنٹراورصوبائی مانیٹرنگ سیل تمام آپریشن کی مانیٹرنگ کررہاہے،شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1122 ڈائل کریں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App