ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلال چوہدری کا نویں محرم کے مرکزی جلوس کا دورہ، داخلی و خارجی راستوں کا تفصیلی معائنہ کیا

طلال چوہدری کا نویں محرم کے مرکزی جلوس کا دورہ، داخلی و خارجی راستوں کا تفصیلی معائنہ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

‎سٹی 42 : ‎وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ نویں محرم کے مرکزی جلوس کا دورہ کیا۔ چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی دورے کے موقع پر موجود تھے۔

‎وزیر مملکت داخلہ نے جلوس کے سکیورٹی پلان، داخلی و خارجی راستوں اور نگرانی کے نظام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ‎وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی مرکزی کنٹرول روم سے ملک بھر میں محرم جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جامع اور مؤثر سکیورٹی انتظامات نافذ کر رکھے ہیں ۔ 

‎جلوس کی مانیٹرنگ جدید سرویلنس سسٹم، سیف سٹی کیمروں اور کنٹرول روم کے ذریعے مسلسل جاری ہے ۔ طلال چوہدری نے عزاداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔ 

‎جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر جامع چیکنگ کا مؤثر نظام نافذ ہے۔ ‎وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی جانب سے ڈیوٹی پر مامور افسران کو عزاداروں کے لیے ہر ممکن سہولت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔