ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے اسپیشلائزڈ ہسپتالوں کے افتتاح کی تاریخیں سامنے آ گئیں،حکومتِ پنجاب

اجلاس میں بیرون ملک سے آنے والے ماہر ڈاکٹرز اور نرسز کیلئے بھی بہتر معاوضے اور خصوصی پیکج کا فیصلہ کیا گیا ہے

نئے اسپیشلائزڈ ہسپتالوں کے افتتاح کی تاریخیں سامنے آ گئیں،حکومتِ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد:: پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں بڑے منصوبوں پر پیشرفت کرتے ہوئے عوام کیلئے تین اہم خوشخبریاں دے دی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سے متعلق اجلاس میں مختلف منصوبوں اور سروس ڈلیوری کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے اور ادارے کے 15 جولائی کو ممکنہ افتتاح کی منظوری دے دی گئی ہے۔

 اسی طرح نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے پیکیج اے اور بی 31 جولائی تک مکمل ہونے کی توقع ظاہر کی گئی جبکہ اسی تاریخ کو افتتاح کا عندیہ بھی دیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا ممکنہ افتتاح 15 اگست کو کیا جائے گا، جبکہ ادارے میں 10 جولائی تک بھرتیوں کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔

بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ پنجاب میں 22 ملین مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی، جبکہ بچوں کے دل کی سرجری پروگرام کے تحت 13 ہزار 550 مفت آپریشن مکمل کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید یہ بھی  بتایا گیا کہ صوبے میں 7 لاکھ 28 ہزار مریضوں کو ان کی دہلیز پر مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

اجلاس میں بیرون ملک سے آنے والے ماہر ڈاکٹرز اور نرسز کیلئے بھی بہتر معاوضے اور خصوصی پیکج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کے تحت اسپیشلسٹ طبی عملے کو سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجلاس کے دوران اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ٹیم اور آئی ڈی اے پی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سرگودھا میں قائم ہونے والے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے تعمیراتی معیار کی تعریف کی۔