سٹی 42: سپیکر ملک محمد احمد خان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا ، زراعت اور ہیلتھ سروس کی گرانٹ منظور کرلی گئی
اپوزیشن کی زراعت پر 26 ارب 52 کروڑ روپے کے اخراجات کی کٹوتی کی تحریک مسترد ہوگئی ، ایوان میں زراعت پر 26 ارب 52 کروڑ روپے کی گرانٹ کثرت رائے سے منظور کی گئی ، ایوان میں ہیلتھ سروس کے لئے 258 ارب سے زائد کی گرانٹ کثرتِ رائے سے منظور کی گئی
گرانٹ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے ایوان میں پیش کی،سپیکر نے اپوزیشن کی گرانٹ پر کٹوتی کی تحریک مستردکردی
ایوان میں تعلیمی نظام کیلئے 137 ارب 97 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ، صوبائی وزیر پارلیمانی امور میاں مجتبی شجاع الرحمن نے گرانٹ ایوان میں پیش کی
سپیکر نے اپوزیشن کی گرانٹ پر کٹوتی کی تحریک مستردکردی،پبلک ہیلتھ کیلئے15 ارب 16 کروڑ 62 ہزار روپے کی گرانٹ منظور کیے ، سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کی کٹوتی کی تحریک مسترد کردی
ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App