ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ 9مئی ،تھانہ شادمان نذرآتش سمیت چار مقدمات کا جیل ٹرائل؛8 گواہوں کی شہادت قلمبند

سانحہ 9مئی ،تھانہ شادمان نذرآتش سمیت چار مقدمات کا جیل ٹرائل؛8 گواہوں کی شہادت قلمبند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سانحہ 9مئی ،تھانہ شادمان نزر آتش سمیت چار مقدمات کا جیل ٹرائل ہوا
پراسکیوشن کے 8 گواہوں  نے ملزموں  کیخلاف شہادت قلمبند کرائی،تھانہ شادمان نزر آتش کیس سمیت دو مقدمات کی سماعت 26 جون تک ملتوی کردی گئی جبکہ عسکری ٹاور حملہ کیس سمیت دو مقدمات کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی ہوگئی ، انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی
انسداددہشتگردی عدالت نےآئندہ سماعت پر دیگر گواہوں  کو طلب کر لیا،پراسکیوشن نے نو مئی مقدمات کے چالان عدالت میں جمع کرا رکھے ہیں،ملزموں  کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ اور میاں علی عمار ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔یاسمین راشد ،شاہ محمود قریشی ،عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی
تھانہ شادمان اور تھانہ سرور روڈ کے مقدمات میں جلی ہوئی اور ٹوٹی ہوئی گاڑیاں بھی پیش کی گیں،مال مقدمہ پٹرول بم بھی عدالت میں  پیش کے گئے،تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں دو گواہوں نے شہادت  قلمبند کرائی
زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ مین دو گواہوں  نے شہادت ریکارڈ کرائی،جناح ہاؤس قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ مین تین گواہوں  کا بیان قلمبند ہوا
عسکری ٹاور حملہ کیس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند ہوا