ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترقی کے لئے مزید   پونے سترہ ارب روپے

Punjab Development working party, Sustainable development, news update
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے85 ویں اجلاس میں ،16 ارب 75 کروڑ کے فنڈز منظور کر لئے۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی آیند ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔
اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 5 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔
پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی منڈی بہاوالدین کیلئے 9 ارب 79 کروڑ روپے  منظور کئے گئے۔
یونیورسٹی کے بنیادی ڈھانچے ، تعلیمی ،آپریشنل سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا۔
گوجرانوالہ ، سرگودھا ، رحیم یار خان ہسپتال کیلئے1 ارب 9 کروڑ منظور کئے گئے۔
پی آئی سی آئی آئی پروگرام کیلئے4 ارب 70 کروڑ 72 لاکھ کی منظوری دی گئی۔ 
پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کیلئے 1 ارب 1 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔ 
سمارٹ سٹی فیز ون پی سی ٹو کے لیے 7 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔