سٹی 42 : پاکستان اور بنگلہ دیشی کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم جولائی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلنے کیلئے بنگلہ دیشی جائے گی، جبکہ قومی ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکہ پہنچے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 20 جولائی سے ہوگا۔
شیڈول کے مطابق پہلا ٹی ٹوئنٹی 20، دوسرا 22 اور تیسرا 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔