ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹلی میں پاکستانی باکسر اور کوچ کے پیسے اور پاسپورٹ چوری کے کیس میں اہم پیشرفت

اٹلی میں پاکستانی باکسر اور کوچ کے پیسے اور پاسپورٹ چوری کے کیس میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 احتشام کیانی:اسلام آباد ہائیکورٹ میں اٹلی میں پاکستانی باکسر اور کوچ کے کمرے سے رقم اور پاسپورٹ چوری کے کیس میں اہم پیش رفت، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سابق صدر خالد محمود و دیگر پر تاحیات پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا آرڈر معطل کردیا گیا۔

اٹلی واقعہ کے بعد پاکستان سپورٹس بورڈ نے خالد محمود و دیگر کو ذمہ دار ٹھہرا کر کاروائی کی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے پینل ایڈجوڈیکیٹر کو واپس بھیجوا دیا۔

عدالت نے پاکستان سپورٹس بورڈ پینل کو فریقین کو سن کر دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم دیا، فیصلہ میں کہا گیا کہ پٹشنرز کے کسی بھی سپورٹس پوزیشن پر تعیناتی کے تاحیات پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا آرڈر معطل کیا جاتا ہے۔

شفافیت کے لیے پاکستان سپورٹس بورڈ کا آرڈر پینل کے فیصلے تک معطل رہے گا، رٹ پٹیشن درخواست میں تبدیل ہو کر پینل کے روبرالتواء تصور ہو گی، پاکستان سپورٹس بورڈ شفافیت اور فئیر ٹرائل کے تمام تقاضے پورے کرے۔

عدالتی فیصلہ میں کہا گیا کہ پینل تمام فریقین کو سن کر اور بغیر کسی آرڈر سے متاثر ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرے،پاکستان سپورٹس بورڈ نے یقین دہانی کرائی کہ پینل کا فیصلہ مکمل تسلیم اور نافذ کریں گے۔

عدالت کو بتایا گیا 29 فروری 2024 کو نیشنل باکسنگ سکوارڈ میں ذوہیب رشید کو شامل کیا گیا، درخواست گزار کے مطابق 3 مارچ 2024 کو پاکستان باکسنگ فیڈریشن کو ایک رپورٹ موصول ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ذوہیب رشید نے دھوکے سے British born پاکستانی باکسر لورا اکرم کے کمرے کی چابی لی، ذوہیب رشید باکسر اور کوچ کے پیسے اور پاسپورٹ لیکر غائب ہو گیا۔

درخواست گزار کے مطابق یہ معاملہ اٹلی پولیس کو بھی رپورٹ ہوا جہاں ابھی بھی تحقیات جاری ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق اس واقعہ کی وجہ سے پاکستان سپورٹس بورڈ نے انکوائری شروع کی،درخواست گزار کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ نے ہمیں ذمہ دار ٹھہرایا اور ہمارے خلاف آرڈر جاری کیا۔