ویب ڈیسک : ایک گاڑی کا مانیٹرنگ سسٹم جو ڈرائیور کی توجہ اور آنکھوں کی حالت مانیٹر کرتا ہے، نے ڈرائیور شہری کی انتہائی چھوٹی آنکھوں کو نیند سے تعبیر کرکے الارم بجانا شروع کردیا۔ مذکورہ عجیب و غریب واقعہ چین میں پیش آیا۔
ایک چینی بلاگر نے اپنی گاڑی میں مانیٹرنگ سسٹم (DMS) میں ان غلط الارم کی شکایت کی اور بتایا کہ میری بس آنکھیں چھوٹی ہیں، میں نیند میں نہیں ہوتا۔
سسٹم نے بار بار ڈرائیور کو “نیند” کی تنبیہات بھیجیں کیونکہ اس کی آنکھوں کا حجم بہت چھوٹا تھا۔ مزید برآں کچھ صورتوں میں ڈرائیور کے چہرے کا زاویہ اور اونچائی بھی تنازعے کا سبب بنی۔
واضح رہے کہ دیگر برانڈز میں بھی یہی صورتحال پیش آچکی ہیں۔ جنرل موٹرز کمپنی نے بھی مذکورہ ڈرائیور کی چھوٹی آنکھوں کو نیند پر محمول کرکے “زیادہ تھکاوٹ” پر خبردار کیا۔