ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر  میں بادلوں کا راج،بارش سے متعلق اہم پیشگوئی 

شہر  میں بادلوں کا راج،بارش سے متعلق اہم پیشگوئی 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:شہر کی فضا میں بادلوں کا راج ہے،ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی محسوس کی جا رہی ہے۔
سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے شہرکادرجہ حرارت30ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 
16کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات نے مطلع دن بھر جزوی ابر آلود رہنے جبکہ  رات گئےبارش برسنےکی پیشگوئی کی ہے۔

 دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی میں صبح سویرے موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔

علاوہ ازیں علاوہ پنجاب میں بادل برسنے لگے ہیں ، گجرات اور گوجر خان میں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال مون سون سیزن میں معمول سے 25 فیصد زائد بارشیں برسنے کے امکانات ہیں، پنجاب میں بارشوں کی شدت تیز ہوگی۔