ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر کی نئی کابینہ کے27 وزرانے حلف اٹھا لیا

New Cabinet of AJK takes oath, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مظفرآباد میں آزادکشمیر کابینہ کے 27 وزراء نے حلف اٹھا لیا، صدرریاست بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے وزراء سے حلف لیا۔   27 نئے وزراء میں سے ہم خیال گروپ کے 16، پیپلزپارٹی کے 8 جبکہ مسلم لیگ ن کے 4 ارکان شامل ہیں۔ 

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق اور چوہدری لطیف اکبر   کے علاوہ  ارکان اسمبکی بھی حلف برداری کی تقریب میں  موجود تھے۔

سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن راجہ امجد پرویز نے وزراء کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پڑھا۔

حلف اٹھانے والے وزرا میں  سردار محمد حسین خان، عامر عبدالغفار لون، سردار میر اکبر خان، دیوان علی خان چغتائی، عبدالوحید، چوہدری ارشد حسین ، محمد احمد رضا قادری چوہدری محمد رشید، عبدالماجد خان، راجہ محمد صدیق، چوہدری محمد اکبر ابراہیم ، جاوید اقبال بڈھانوی، سید بازل علی نقوی، سردار محمد جاوید ایوب، سردار عامر الطاف، اظہر صادق، نثار انصرن شامل ہیں۔

چوہدری محمد اخلاق، محمد اکمل سرگالہ، ظفر اقبال ملک، فہیم اختر، چوہدری یاسر سلطان، جاوید بٹ، محمد عاصم شریف،چوہدری عامر یٰسین،قاسم مجید، ضیاء القمر نے بھی  وزیر کے عہدہ کا حلف اٹھایا۔

تقریب میں سینئر موسٹ وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور اور وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور سمیت ممبران اسمبلی نے شرکت کی

تقریب میں صدرریاست بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی

وزیرحکومت احمد رضا قادری نے دعا کروائی