ڈرامہ رقص بسمل ٹائٹل سانگ کے گلوکار کسما پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور کیوں؟

Singer Asadd Ali, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ڈرامہ رقص بسمل کا ٹائٹل سانگ گانے والے گلوکار اسد عباس بیماری میں مبتلا ہونے سے کسما پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

 کوک اسٹوڈیو، یورپ اور امریکہ میں پرفارم کرنے والا پاکستانی گلوکار اسد عباس آج اپنی زندگی کیلئے لوگوں سے مدد مانگنے پر مجبور ہے ۔

 اسد عباس نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 6 میں فریحہ پرویز کے مدمقابل گانے ’ماہی گل‘ کے لیے نظر آئے جوکہ ’راگ ملہار‘ پر مبنی ایک لوک گانا ہے،یہ گانا سیزن کے سب سے زیادہ سراہے جانے والے گانوں میں شامل تھا اور یہ بہت سے بین الاقوامی فنکاروں کی میزبانی کرنے والا پہلا گانا تھا۔

 حال ہی میں دیئے گئے انٹرویو میں اسد عباس نے بتایا کہ “وہ گزشتہ سات سال سے گردوں کی بیماری میں مبتلا ہیں اور اب ان کے دونوں گردے فیل ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹرز نے پہلے بھی گردے کی پیوند کاری کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ“ میں میکال حسن بینڈ کے لیے بھی گلوکار رہا ہوں، لکس سٹائل ایوارڈ، تمغہ امتیاز بھی جیتا ہوں اور میں نے کئی سالوں تک ایک فنکار کے طور پر اپنے ملک کی خدمت کی ہے“۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے اچانک بلڈ پریشر کا مسئلہ درپیش ہوا تاہم ڈاکٹرز نے داوئیں دیں وہ کھاتا رہا اور کام کرتا رہا لیکن کچھ دن بعد اچانک طبیعت خراب ہوئی اور جب اسپتال پہنچا تو پتہ لگا کہ دونوں گردے کام نہیں کررہے ۔ ڈاکٹرز نے کڈنی ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا پھر ٹرانسپلانٹ بھی کروایا لیکن کچھ دنوں بعد وہ گردہ بھی فیل ہوگیا اب ری ٹرانسپلاٹ کے لیے امریکہ جانا ہے۔

گلوکار نے بتایا کہ میں ایک ہیرو کی زندگی گزار رہا تھا سب کچھ میرے پاس تھا لیکن علاج کی وجہ سے سب کچھ بیچ کر آج سڑک پر آگیا ہوں ۔

 اداکار عمران اشرف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’بہت ہی باصلاحیت فوک گلوکار اسد عباس ان کو ہمارے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ میں اُنہیں دوبارہ گاتے ہوئے سننا چاہتا ہوں۔ میرے خیالات اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

 واضح رہے کہ سال 2021 میں نشر ہونے والے مقبول ترین ڈرامہ رقص بسمل کا ٹائٹل سانگ اسد عباس نے ہی گایا تھا جسے شائقین نے بہت پسند کیا تھا ۔