ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 زلزلے کے شدید جھٹکے

Earthquake near New Zeeland, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بحرالکاہل میں نیوزی لینڈ کے قریب واقعہ ملک ٹونگا کے جنوبی علاقےمیں زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

 یورپی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ٹونگا کے جنوبی جزائر میں آنے والے 6.4 شدت کے زلزلے کی گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔فوری طور پر زلزلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

  خیال رہےکہ 10 روز قبل بھی ٹونگا میں زلزلہ آیا تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.2 ریکارڈ کی گئی تھی، یہ زلزلہ 167 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔امریکی سونامی سینٹر نے زلزلےکے بعد سونامی کے خطرے کے امکان کو رد کیا تھا اور اس حوالے سےکوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی تھی۔