بینکوں کے نئے اوقات کار جاری

بینکوں کے نئے اوقات کار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درخواست پر ٹیکس دہندگان کو سہولت دینے کے لیے 27، 28، اور 30 جون 2023ء کو وصول شدہ ٹیکسوں کی کلیئرنگ کی غرض سے تمام بینکس کے نئے اوقات کار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل 27 جون 2023ء کو تمام بینک اور ایس بی پی، بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک اسی روز کلیئرنگ کے لیے کھلے رہیں گے جبکہ بینکوں کی وہ تمام برانچیں جو ہفتے کو کھلی رہتی ہیں بدھ 28جون 2023ء کو اسی روز کی کلیئرنگ کے لیے صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلی رہیں گی۔

نیشنل بینک کی کسٹم ہاؤس برانچ جمعہ 30 جون 2023ء کو صبح 9 بجے سے شام 5:30 بجے تک کھلی رہے گی تاکہ 3 جولائی 2023ء کو صبح 9 بجے (برائے مورخہ30 جون 2023ء) ہونے والی خصوصی کلیئرنگ کی جا سکے۔

مالی سال 23-2022ء کی کلوزنگ کے لیے، جو 3 جولائی 2023ء کو منعقد ہوگی، اسٹیٹ بینک کی بنیادی بینکاری اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ریئل ٹائم انٹربینک سیٹلمنٹ میکنزم (پرزم) 30 جون 2023ء کی موثر تاریخ کو کام کرے گا۔

اِسی طرح بینک اور میسرز ”نفٹ” اپنے سسٹمز میں 30 جون 2023ء کو یومِ کار شمار کریں گے تاکہ 30جون 2023ء کی تاریخ کے لیے 3 جولائی 2023ء کو ہونے والی خصوصی کلیئرنگ کے تصفیے میں مدد مل سکے۔