ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک ہزار سی سی گاڑیوں پر بھی ٹیکس چھوٹ دیدی گئی

Vehicles-Tax
کیپشن: Vehicles-Tax
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ایک ہزار سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان کردیا، حکومت نے اس سے قبل بجٹ میں 800 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس کی رعایت کی تجویز پیش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 800 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز دی گئی تھی مگر اپوزیشن اور بزنس کمیونٹی کی جانب سے دی جانے والی تجاویز پر ہم نے غور کیا اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک ہزار سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس میں رعایت دی جائے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ انٹر نیٹ اور ایس ایم ایس پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا مگر پانچ منٹ سے زیادہ کال پر 75 پیسے ٹیکس لیں گے، عمران خان نے کنسٹرکشن کی صنعت کی ترقی کیلئے اقدامات کیے۔

شوکت ترین نے کہا کہ عمران خان نے دلیری کےساتھ سخت فیصلے کیے، وزیراعظم نے ہاؤسنگ سیکٹر میں اضافے کا بڑا فیصلہ کیا، حکومت سنبھالی تو سب سے بڑا چیلنج کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا، اس صورتحال میں انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ( آئی ایم ایف) کے پاس جانے کے سوا کوئی حل نہیں تھا.

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے نئے ٹیکس لگانے کے مطالبے کی مخالفت کی اور مسترد کیا، ماضی میں جو گروتھ دکھائی گئی وہ قرض لے کر ہوئی۔

واضح رہےکہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے  پھر ڈومور کا مطالبہ کردیا، ڈیڑھ سو ارب کے نئے ٹیکس لگانے کی ڈیمانڈ، بجلی کی قیمت چار روپے 95 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی شرط رکھ دی۔

Sughra Afzal

Content Writer