ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمد حفیظ کی مشکلات میں اضافہ

 محمد حفیظ کی مشکلات میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) کورونا ٹیسٹ کےمعاملے پر سابق کپتان محمد حفیظ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا،بورڈ سےملحقہ لیبارٹری کا پی سی بی حکام سےرابطہ، ٹیسٹ کے معاملے میں محمدحفیظ کے رویئےپر مایوسی کا اظہار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کی جانب سےنجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرانےاور پھر بورڈ حکام کےعلم میں لائےبغیر رپورٹ سوشل میڈیاپرشئیر کرنےکے معاملے میں محمدحفیظ کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہاہے،مصدقہ ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ محمد حفیظ کی جانب سےنجی لیبارٹری کی رپورٹ سوشل میڈیا پر جاری کرنے کے بعد پی سی بی سےمنسلک لیبارٹری نے اپنی تسلی کے لیےحفیظ کےسیمپل کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا جوکہ ایک مرتبہ پھر مثبت آیا ہے، لیبارٹری حکام نےدوسری رپورٹ سے بھی پی سی بی حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

بورڈ حکام سےرابطےمیں لیبارٹری حکام نے موقف اختیار کیا کہ محمد حفیظ کےعمل سےملک میں کورونا ٹیسٹنگ کےعمل پر سوالا ت اٹھےہیں، پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نےگزشتہ روز محمد حفیظ سےٹیلی فونک رابطےمیں اس معاملےمیں ان کی سرزنش کی تھی، تاہم محمد حفیظ سمیت تمام کورونا پازیٹیو کھلاڑیوں اورمساجر ملنگ علی کے کوویڈ ٹیسٹ 26جون کو دوبارہ ہوں گے۔ دوسری جانب بورڈ حکام محمد حفیظ کے خلاف کارروائی پر بھی غور کررہےہیں۔

یاد رہے دورہ انگلینڈ سے قومی کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹنگ کے دوران محمد حفیظ سمیت 10 کرکٹرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس کے بعد کرکٹر محمد حفیظ نے اپنی تسلی کیلئے دوبارہ ٹیسٹ کرایا جو کہ منفی آیا، کرکٹر نے لیبارٹری رپورٹ کے ہمراہ ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنا اور فیملی کا کورونا ٹیسٹ کرایا جو کہ منفی آیا ہے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer