ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تبدیلی سرکار کا یونین کونسلز پر ایک اور وار

تبدیلی سرکار کا یونین کونسلز پر ایک اور وار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) شہر کی 274 یونین کونسلز لاوارث ہوگئیں، تبدیلی سرکار نے بلدیاتی نمائندوں کے بعد ایڈمنسٹریٹر یونین کونسلز کو بھی معزول کردیا۔

تبدیلی سرکار نے یونین کونسلز پرایک اور وار کردیا، شہر کی 274 یونین کونسلز کے اکلوتے ایڈمنسٹریٹر کو کام کرنے سے روک دیا گیا، جس سے یونین کونسلز کے مالی اور انتظامی امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

یونین کونسلز کے سیکرٹریز، نائب قاصد کی تنخواہیں اور یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگیوں کے کام ٹھپ ہوگئے، 274 یونین کونسلز میں سے 120 یونین کونسلز کی عمارتیں کرایہ پر ہیں، ایڈمنسٹریٹر کی معزولی کے باعث ان عمارتوں میں قائم یونین کونسلز کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا جاسکا، جبکہ نادرا کو ڈیتھ، برتھ اور میرج سرٹیفکیٹس کے سکیورٹی پیپرز کی ادائیگیاں بھی نہیں ہوسکیں گی، جو عوام کی مشکلات میں اضافہ کا سبب بنے گا۔

بلدیاتی ایکٹ 2019 کے گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد بلدیاتی نمائندے معزول کیےگئے، تبدیلی سرکار نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ افضال ریحان کو شہر کی یونین کونسلز کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا تھا تاہم اضافی چارج بھی کسی آفیسر کو نہیں سونپا جاسکا۔

Sughra Afzal

Content Writer