ملک اشرف : پنجاب بارکونسل کاجعلی ایل ایل بی ڈگریوں کیخلاف کریک ڈاؤن،شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی1200سےزائدڈگریاں منسوخ کرنےکاعمل شروع ہوگیا ۔
جعلی ڈگریوں کےاجرامیں ملوث یونیورسٹی ملازم اللہ رکھیوکیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی پنجاب بارفخرحیات اعوان نےمتعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کرایا۔جعلی ڈگری سکینڈل میں مزیدملازمین،ایجنٹس اورسہولت کاروں کی نشاندہی جاری ہے ۔
چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی پنجاب بار نے کہا ملوث افرادکیخلاف بلاامتیازکارروائی ہوگی، جعلی ڈگریوں اورجعلی وکلاءکیخلاف زیروٹالرنس پالیسی پرعمل جاری ہے ۔ جعلی ڈگری پروکالت کرنیوالوں کےلائسنس منسوخ کیےجائینگے،جعلی اسنادپروکالت کرنیوالوں کیخلاف فوجداری کارروائی بھی ہوگی،دیگرجامعات کی مشتبہ قانون کی ڈگریوں کی بھی چھان بین جاری ہے ۔