ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی ارکانِ کانگریس کا دورۂ پاکستان، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

امریکی ارکانِ کانگریس کا دورۂ پاکستان، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رایان زِنکے اور مائیکل بومگارٹنر نے پاکستان کا دورہ کیا، جس کے دوران واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان اعلیٰ سطح کے سفارتی روابط اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورے کے دوران امریکی وفد نے اسلام آباد میں لوک ورثہ میوزیم کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاکستان کی تاریخ، علاقائی ثقافت، مختلف زبانوں اور ثقافتی تنوع سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد نے پاکستان مانیومنٹ کا بھی دورہ کیا اور تحریکِ پاکستان کی تاریخ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

امریکی ارکانِ کانگریس نے خطے کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے خلیجی بحران کے دوران پاکستان کے مثبت اور فعال کردار کو سراہا۔

کانگریس مین مائیکل بومگارٹنر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔ ان کے مطابق عوامی سطح پر روابط اور تجارتی تعاون میں اضافہ دونوں ممالک کے تعلقات کے استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔

امریکی وفد اسلام آباد کے بعد لاہور کا بھی دورہ کرے گا، جہاں وہ تاریخی مقامات کی سیر کے ساتھ مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔